اسلام آباد/خرطوم: سوڈان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سوڈان ملٹری انڈسٹری کارپوریشن نے پاکستان کے ساتھ 1.5 بلین ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان فوجی ساز و سامان کی تیاری، دفاعی ٹیکنالوجی کا تبادلہ اور عسکری تربیت کے شعبوں میں قریبی تعاون کیا جائے گا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کی افواج کو جدید خطوط پر استوار کرے گا بلکہ خطے میں اسٹریٹجک توازن کے لیے بھی اہم ثابت ہوگا۔پاکستانی وزارتِ دفاع کے ذرائع کے مطابق اس معاہدے سے پاکستان کے دفاعی شعبے کو نئی منڈیاں ملیں گی، جبکہ سوڈانی فوج کو پاکستانی تجربے اور ٹیکنالوجی سے براہِ راست فائدہ ہوگا۔
