turky-urdu-logo

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ کامیاب تربیتی لانچ کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ توثیق کرنے کے علاوہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میزائل تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران ، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے تربیت کے بہترین معیار ، ہتھیاروں کے نظام کو سنبھالنے اور فیلڈ میں لانچ مشن کو کامیابی سے سر انجام دینے کو سراہا۔

دریں اثنا صدر مملکت ، وزیر اعظم پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے

Read Previous

ترکی: 8 کروڑ 3 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

Read Next

صدر ایردوان کی افغان اور ایرانی صدر سے ٹیلیفون پر رابطے

Leave a Reply