turky-urdu-logo

پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

حکومت پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اس گھناوٴنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہے، ایسی گھٹیا حرکتوں کا اعادہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت، نسل پرستی اور فوبیا کا پریشان کن مظہر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سوچی سمجھی کارروائیاں قانونی فریم ورک کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے۔

دفتر خارجہ  کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آزادی اظہار کے حق کو مذہبی صحیفوں یا شخصیات کی توہین کے طور پراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ریاستیں ایسی کارروائیوں کی روک تھام اورذمے داروں پر مقدمہ چلانے کے لیے قانونی رکاوٹ پیدا کریں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی  تنظیموں سے بھی ایسے سوچھے سمجھے اقدامات کے خلاف  آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ڈنمارک اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ عمل دُنیا میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی سطح کو ظاہر کرتا ہے، عالمی برادری اسلامو فوبیا کے خلاف عملی اقدامات کرے، انہوں نے رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینے کیلئے عملی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

Read Previous

بہت جلد ہم ان مشکلات پر قابو پا لیں گے، صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ کو 50 ہزار خیمے فراہم کرنے کا ہدف مکمل، 36 واں جہاز سامان لے کر ادنہ پہنچ گیا

Leave a Reply