turky-urdu-logo

پاکستان کی ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت

حکومتِ پاکستان نے ایران کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی خطے میں توانائی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے ان حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے اس اقدام کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت بھی دہرائی ہے۔

Read Previous

استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ، 3 حملہ آور ہلاک ، 2 پولیس اہلکار زخمی

Read Next

کابل میں چین اور افغان حکام کے درمیان ملاقات، ارومچی مذاکرات پر اطمینان کا اظہار

Leave a Reply