turky-urdu-logo

انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کامیابی، 12 سونے اور 4 چاندی کے تمغے اپنے نام

کوالالمپور: ملائیشیا میں جاری انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 سونے اور 4 چاندی کے تمغے جیت لیے۔ ایونٹ میں دنیا کے 35 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس شریک ہیں۔پاکستان کی طیبہ اشرف نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 سونے کے تمغے اپنے نام کیے، جبکہ میاں غفران علی نے 2 سونے کے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی شاندار فائٹ کرتے ہوئے ملک کے لیے کئی اہم فتوحات سمیٹیں۔اس شاندار کامیابی پر کھیلوں کے حلقوں اور شائقین کی جانب سے قومی ٹیم کو مبارکباد دی جا رہی ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جیت پاکستان میں مارشل آرٹس کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

Read Previous

پاکستان اور ترکیہ لازم و ملزوم ہیں ،علی شاہین

Read Next

ترکیہ اور شام کا فوجی تعاون کا معاہدہ، شامی فوج کی تربیت اور کمانڈ سسٹم میں جدت پر اتفاق

Leave a Reply