turky-urdu-logo

پاکستان: مزاروں کو صوبہ پنجاب میں زائرین کے لیے کھول دیا گیا

کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب بھر میں مزارات کو ایک ماہ بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب نے کیبنٹ کمیٹی برائےکورونا کی سفارشات پر صوبے میں مزارات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے بعد لاہور میں حضرت داتا گنج بخش اور بی بی پاکدامن سمیت دیگر مزارات کو کھول دیا گیا ہے۔

وزیرمذہبی امور سعید الحسن شاہ نے لاہور میں داتادربار پر حاضری دی اورمزار کو زائرین کے لیے کھولا جب کہ وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے داتا دربار پر مزارکی قفل کشائی کی۔

Read Previous

ترکی اور آذربائیجان کا 13واں اعلی سطح کا عسکری اجلاس اختتام پذیر ہو گیا

Read Next

پاکستان نے ماحولیاتی ترقی میں دیگر ممالک کے مقابلے زیادہ کام کیا ہے، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان

Leave a Reply