turky-urdu-logo

پاکستان کا ڈرائیوان میوزک کانسرٹ کیٹگری میں عالی ریکارڈ قائم

پاکستان نے ’ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ‘ کے دوران سب سے زیادہ گاڑیاں جمع کرکے میوزک کنسرٹ سننے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

’ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ‘ کا گینز ورلڈ ریکارڈ 12 دسمبر کو اسلام آباد کے پرتعیش علاقے ’پارک ویو سٹی‘ میں میوزک فیسٹیول کے دوران قائم کیا گیا۔

مذکورہ میوزک کنسرٹ کا انعقاد ’جاز‘ اور ’ایکٹو میڈیا‘ نامی ادارے کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم، بلال خان اور علی عظمت نے پرفارمنس کی۔

ملک اور دنیا کے سب سے بڑے ’ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ‘ کے دوران 1680 گاڑیوں نے شرکت کی، جن میں بیٹھ کر لوگ موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔

مذکورہ فیسٹیول میں 1680 گاڑیوں کی شرکت سے، اسی طرح کا اس سے قبل بنایا گیا ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

پاکستان سے قبل سب سے زیادہ کاروں کے ساتھ ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ کا ریکارڈ 999 کاروں کے ساتھ بنایا گیا تھا، جسے پاکستان نے توڑتے ہوئے نیا اعزاز اپنے نام کیا۔

اسی حوالے سے ’عرب نیوز‘ نے بتایا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے منتظم نے تصدیق کی کہ پاکستان نے 12 دسمبر کو ’ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ‘ کیٹیگری میں عالمی ریکارڈ بنایا۔

پاکستان کی جانب سے عالمی ریکارڈ بنائے جانے کے حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی ٹوئٹ کی اور قوم کو مبارک باد پیش کی۔

فیصل جاوید خان کے مطابق پاکستان نے ’ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ‘ کی کیٹگیری میں اسلام آباد میں عالمی ریکارڈ بنایا۔

اسی حوالے سے ’جاز‘ نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ وہ اپنے ارادوں میں کامیاب ہوگئے اور لوگوں نے اسلام آباد میں ڈرائیو-اِن میوزک کنسرٹ میں شرکت کرکے پاکستان کو نیا اعزاز دلایا۔

میوزک کنسرٹ کے منتظمین میں شامل آصف عزیز نے بھی اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے عالمی ریکارڈ بنایا، علاوہ ازیں ’پارک ویو سٹی‘ کی ویب سائٹ پر بھی مذکورہ کنسرٹ کو دنیا کا سب سے بڑا ڈرائیو-اِن کنسرٹ قرار دیا گیا۔

Read Previous

کورونا وائرس: بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

Read Next

ہمیں خلائی مسائل میں قوموں کے طور پر نہیں بلکہ انسانیت کے لیے کام کرنا چاہیے،ترک اہلکار

Leave a Reply