turky-urdu-logo

پاکستان : کورونا کے باعث ذہنی امراض میں 30 فیصد اضافہ

حالیہ سروے اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مہینوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ذہنی بیماریوں میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں اور کورونا سے ریکور ہونے والوں میں خودکشی کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے، کورونا کے مریضوں میں ڈپریشن سے ذہنی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

ذہنی اتھارٹی کے سربراہ سینیٹر کریم خواجہ نے میڈیا کو بتایا کہ سروے کے 1500 جواب دہندگان میں سے تقریبا 40 فیصد نے کورونا وائرس سے متا ثر ہونے کے بعدڈپریشن کا سامنا کیا ہے۔

ماہر نفسیات خواجہ نے مزید کہا کہ تقریباً 25 فیصد نے انفیکشن ہونے کے بعد یا بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی خودکشی کے خیالات رکھنے کا اعتراف کیا۔

پاکستان نے مارچ 2020 میں اپنا پہلا کورونا وائرس کیس رپورٹ کیا اور اس کے بعد سے 29,000 سے زیادہ اموات کے ساتھ 1.23 ملین سے زیادہ کیسز درج ہوئے۔

ملک اس وقت کورونا کی پانچویں لہر کا مقابلہ کر رہا ہے۔

Read Previous

یمن میں فضائی بمباری کے دوران 14 افراد ہلاک

Read Next

فیفا فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ ایک بار پھر پولینڈ کے کھلاڑی کے نام

Leave a Reply