turky-urdu-logo

پاک فوج کا وار: بھارت کا اعتراف، دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

گزشتہ چار دن سے پونے والی بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ پاک فوج نے کاری ضرب لگاتے ہوئے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا اور مختصر ترین وقت میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

پاک فوج نے بھارت میں مختلف عسکری اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ، برنالہ، بھٹنڈا اور سسرام، جموں، اکھنور، آدم پور، ہلوارا، مامون ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا۔

پاکستانی مسلح افواج نے صرف 5 گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا، یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے JF-17 تھنڈر ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے جدید S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی قیمت تقریباً 1.5 ارب ہے۔

Read Previous

پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا

Read Next

بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں وزیراعلی پنجاب کا بڑا فیصلہ، 2 ارب روپے کا انٹرنل سیکیورٹی فنڈ جاری

Leave a Reply