
پاکستانی مارنگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ہیروئین حلیمہ سلطان کا روپ دھار کر مداحوں کوحیرت میں ڈال دیا۔

ندا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصویر شئیر کی جس میں اداکارہ نے ہلکے نیلے رنگ کا جوڑا پہنا ہے اور ماتھے پر حلیمہ خاتون کے زیورات سے ملتی جلتی ماتھا پٹی لگا رکھی ہے۔
تصویر میں اداکارہ ہوبہو ارطغرل کی حلیمہ سلطان جیسی لگ رہی ہیں۔

ندا یاسر کی حلیمہ سلطان کے روپ میں تصایر وں کو انکے فینز نے بہت پسند کیا۔

فینز کا کہنا تھا کہ تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے ارطغرل کا میوزک پیچھے چل رہا ہو اور ہم حلیمہ سلطان کو دیکھ رہے ہوں۔
