turky-urdu-logo

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی لیمک ہولڈنگ بورڈ کی سربراہ ابرو اوزدمیر سے ترکیہ میں ملاقات

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے لیمک ہولڈنگ بورڈ کی سربراہ ایبرو اوزدمیر نے ترکیہ میں ملاقات کی اور ملک میں تعمیراتی انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں دستیاب مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پاکستان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس سلسلے میں لیمک ہولڈنگ بورڈ کی سربراہ ایبرواوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے براہ راست بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  ان کے دورے کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں تعاون کیلئے مشترکہ منصوبوں کو حتمی شکل دینا ہے۔

وزیراعظم پاکستان  شہباز شریف سے ترکیہ میں ملاقات کے دوران ایبرواوزدمیر نے گلوبل انجینئرنگ گرلز (جی ای جی) پراجیکٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

گلوبل انجینئرنگ گرلز پراجیکٹ نیکسٹ جنریشن سے متعلق خواتین انجینئرز، لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم، رہنمائی اور کیریئر کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

وزیر اطلاعات پاکستان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ منصوبہ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی میں خواتین اور لڑکیوں کو تجربہ فراہم کرے گا اور انہیں اپنا مستقبل بہتر بنانے کے قابل بنائے گا۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کی بھی شرکت.

Read Previous

بھارت:مال بردار اور مسافر ٹرین میں تصادم،288 افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی

Read Next

ایردوان نے مسلسل تیسری بار ترکیہ کی صدارت کا حلف اٹھا لیا

Leave a Reply