turky-urdu-logo

پاکستان: وزیر اعظم عمران خان کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ٹوئٹر پر ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی جس میں 4 جوان شہیداور 8زخمی ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کی دعائیں اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی اور انہیں بلوچستان میں امن و ترقی کو سبوتاژ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں ایف سی کے دستوں پر حملے کئے گئے ۔

دہشت گردوں پیر اسماعیل زیارت میں ایف سی کی پوسٹ کو نشانہ بنایا ، ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 سے 5 دہشت گردہلاک جبکہ 7 ، 8 زخمی ہوئے جبکہ ایف سی کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 6 زخمی ہوئے۔

دوسرے واقعہ میں دہشت گردوں نے تربت میں ایف سی کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس میں ایف سی کے 2 جوان زخمی ہوئے۔

Read Previous

اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کی مذمت

Read Next

ہم کسی مذہب کے خلاف نہیں ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ظلم و استحصال کے خلاف ہیں؛ پاکستانی صدر

Leave a Reply