وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کی جانب سے ٹی ایف-ایکس حرجیٹ اتک 2 ہیلی کاپٹرکی لانچنگ پر صدر رجب طیب ایردوان کو مبارک باد پیش کی۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ برادر ملک ترکیہ کی ملکی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے۔
اس کامیابی کا سہرا رجب طیب ایردوان کی ہمہ جہت قیادت کو جاتا ہے۔
انہوں نے ترکیہ کی دفاعی صنعتکاری اور ترکیہ کی مزید کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کی صحت یابی کے بعد استقبالیہ تقریب بہت متاثر کن تھی۔
