turky-urdu-logo

پاکستان: پی آئی اے نے باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغازکر دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے  آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے کراچی اور لاہور سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

آذربائیجان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پی آئی اے کو ہفتے میں دو بار باکو کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

ریاستی ایئر لائن فی ہفتہ دو براہ راست پروازیں چلائے گی۔ ایک کراچی اور ایک لاہور سے، جس کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

پہلی پرواز 16 مارچ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی اور دوسری 19 مارچ کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کے اس اقدام سے پاکستانی کراچی اور لاہور سے براہ راست مشہور سیاحتی مقامات کا سفر کر سکیں گے۔

پی آئی اے اپنے نیٹ ورک کو وسط ایشیائی ممالک کی منزلوں تک پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے کیونکہ اس نے حال ہی میں مارچ کے آخر تک لاہور سے تاشقند تک فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “تاشقند اور بشکیک کے لیے پروازیں ایئر لائن کے نیٹ ورک کی توسیع کے پروگرام کا حصہ ہیں

Read Previous

ترک بائیوٹیک فرم نے لوگوں کو فٹ بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار کرلی

Read Next

روسی صدرکی مشرقی وسطی سے 16 ہزار رضاکاروں کو یوکرین کےخلاف لڑنے کی اجازت

Leave a Reply