turky-urdu-logo

علامہ اقبال کا 83 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

شاعرمشرق علامہ محمد اقبالؒ کا83 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 

علامہ محمد اقبالؒ نے زندگی کے آخری 13 سال جاوید منزل گڑھی شاہو میں گزارے، جاویدمنزل میں ہی پنجاب مسلم لیگ کی تنظیم نو ہوئی، قائد اعظمؒ اور مادر ملت فاطمہ جناحؒ 1936ء میں علامہ صاحب سے ملنے یہیں تشریف لائے تھے۔

سیکرٹری آرکیالوجی احسان بھٹہ نے میڈیا  کو بتایا جاوید منزل کو 1984ء میں علامہ اقبال میوزیم میں تبدیل کرکے قومی ورثہ قرار دیدیا گیا۔ میوزیم میں علامہ کے ذاتی استعمال میں رہنے والی اشیاء،کپڑے، جائے نماز،ان کے والدین اور بیگمات کی تصاویر تعلیمی اسناد ، خطوط اورکئی نوادرات رکھے گئے ہیں۔

علامہ اقبالؒ کی وفات جس کمرے میں ہوئی وہاں لگے گھڑیال کی سوئیاں صبح کے چاربج کرتین منٹ پر رکی ہوئی ہے جبکہ یہاں موجود کلینڈرپر آخری تاریخ 21 اپریل 1938 کی ہے۔

Read Previous

ترکی نے افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی

Read Next

خبردار: کیا ٹک ٹاک استعمال کرنے والے بچے محفوظ ہیں؟

Leave a Reply