پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ آپریشن کے دوران کراچی سے 180 ناٹیکل میل دور جنوب میں تجارتی جہاز ایم وی سواری۔ ایچ کے عملے کو بچا لیا۔
آئی ایس پی آر نیوی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ واقعہ پاکستان کے سمندر کے خصوصی اقتصادی زون میں طغیانی اور تیز ہوائوں کے باعث پیش آیا جس میں تجارتی جہاز ڈوب گیاتھا۔ ڈوبنے سے قبل جہاز کے عملے کی جانب سے ہنگامی پیغامات بھیجے گئے جو ایک قریبی مال بردار جہاز ایم ٹی ایلان وائٹل نے سنے اور عملے کے 5 ارکان کو فوری طور پر بچالیا۔
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کوواقعے کی اطلاع ملتے ہی پہلے سے فضائی نگرانی پر مامور پاک بحریہ کے ہوائی جہاز کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا علاوہ ازیں پی ایم ایس اے کے ایک ہوائی اور سمندری جہاز کو بھی مدد کے لیے فوری طور پر روانہ کیا گیا۔ پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز نے ابتدائی طور پر عملے کے 8ارکان کی نشاندہی کی اور بعد ازاں ایک لائف رافٹ کی مدد سے عملے کے مزید 5 ارکان کو بچا لیا۔
ہوائی جہاز نے عملے کے مزید ارکان کی نشاندہی کی اطلاع قریبی جہاز ایم ٹی دیش ابھیمان کو دی جس نے ارکان کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔
پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے کی کوششوں کے نتیجے میں اب تک عملے کے 18میں سے 15ارکان کو بچالیا گیا ہے جبکہ 3 ارکان کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی اور بحری جہاز سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ڈوبنے والے جہاز کے تمام عملے کا تعلق شام سے ہے جو بھارت سے تجارتی سامان لے کر صومالیہ جارہا تھ
