turky-urdu-logo

پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آذربائیجان کی سپیکر گفارہ سے ملاقات

پاکستان کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آذربائیجان کی سپیکر صاحبہ گفاروہ سے پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطر فہ تعلقات، خطے کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان مذہب ، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اسلامی برادر ممالک میں اقتصادی ،تجارت اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت حجم میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں ،اسد قیصر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

کورونا وائرس کی موجودگی میں دوسری پائیکو کانفرنس رکن ممالک میں اقتصادی تعاون اور پارلیمانی روابط کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

پائیکو کانفرنس میں پاارلیمانی وفد کے ہمراہ شرکت کرنے پر مشکور ہوں۔علاقائی اور عالمی فورمز پر آذربائیجان کی طر ف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت قابل ستائش ہے۔

پاکستان سی پیک منصوبے کو وسطیٰ ایشیائی راستوں تک رسائی دینا چاہتا ہے۔ سی پیک منصوبے کے ذریعے آزربائیجان سمیت وسطیٰ ایشیائی ریاستیں تجارت کو فروغ دینے کے لیے گوادر پورٹ کو استعمال کر سکتی ہیں ، اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان ناگورنو کارہ باخ کے معاملے پر آزربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان کی قومی اسمبلی نے نوکورکارہ باخ کے معاملے پر متفقہ قرراداد منظور کی ہے۔

آزربائیجان کی سپیکر نے سپیکر قومی اسمبلی کو دوسری پائیکو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان میں آزربائیجان کے پارلیمانی وفد کے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر پاکستانی عوام اور پارلیمان کی مشکور ہوں۔
آزربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں قریبی رابطے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے ضروری ہے۔دوسری پائیکو کانفرنس میں کیے جانے والے فیصلے ممبر ممالک کی پارلیمانوںمیں تعاون اور رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

آزربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرتا ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اُس کا حل چاہتا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے لیے کشمیر اور ناگورنوکارہ باخ جیسے متنازعہ مسائل کا حل ضروری ہے۔آزربائیجان کی اسپیکر نے خطے کی پارلیمانوں میں روابط اور تعاون میں اضافے کے لیے سپیکرقومی اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا اور اس کے اعتراف میں میڈل آف آنر دیا۔

Read Previous

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کےسفیر نونگ رونگ سے ملاقات

Read Next

ترک خاتون اول کو اقوام متحدہ نے ویسٹ وائز سٹیز گلوبل چیمئن ایوارڈ سے نوازا

Leave a Reply