turky-urdu-logo

پاکستان کا ملائیشیا کو حلال گوشت برآمد کرنے کا بڑا منصوبہ، 3 سے 5 سال میں 20 کروڑ ڈالر ہدف مقرر




اسلام آباد: نے کو گوشت کی برآمدات میں اضافے کے لیے ایک جامع منصوبہ حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت آئندہ 3 سے 5 سال میں 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


حکومت نے حلال گوشت کے شعبے کو باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس شعبے کی ترقی، سرمایہ کاری اور برآمدی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق مختلف وزارتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔
حلال گوشت کی راہ میں حائل رکاوٹوں، خصوصاً فُٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز، پروسیسنگ کی کمی اور لاجسٹکس مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ ملائیشین معیار کے مطابق جدید سلاٹر ہاؤسز قائم کیے جائیں گے۔


مزید برآں بینکوں اور سرکاری مالیاتی اداروں کے ذریعے مالی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ برآمدی لاگت کم ہو اور برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کی برآمدات، زرِمبادلہ اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Read Previous

امریکا کا افغان شہریوں کے ویزوں کی پراسیسنگ فوری طور پر روکنے کا حکم

Read Next

ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو کی دی سٹی اسکول کے نمائندوں سے ملاقات، تعلیمی تعاون پر تبادلۂ خیال

Leave a Reply