
وزیراعظم پاکستان محمدشہبازشریف کی ہدایات پرسیلاب کے امدادی سامان اوراس کی تقسیم کے نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے آج ایک” ڈیجیٹل فلڈڈیش بورڈ” کاآغازکیا جا رہا ہے۔
اس ڈیش بورڈ سے عام لوگوں کوسیلاب سے متاثرہ افراد کے درمیان مالی امداداورامدادی سامان کی وصولی اورتقسیم کے بارے میں براہ راست معلومات ملے گی۔
اس بات کااعلان پاکستانی وزیراعظم کے زیر صدارت ایک اجلاس میں کیاگیا۔وزیراعظم کو بتایاگیا کہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے تیار کیاگیا ہے جس کامقصدامدادی سرگرمیوں اورامدادی سازوسامان کی وصولی اورتقسیم کے بارے میں تمام متعلقہ معلومات فراہم کرناہے۔جاری عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے علاوہ عام لوگوں اورذرائع ابلاغ کوامدادی اقدامات کی معلومات سے باخبررکھاجائے گا۔
وزیراعظم نے یہ اعلان بھی کیاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے وصول ہونے والی مالی امداد کا آڈٹ اے جی پی آراوردنیاکی مشہورترین آڈٹ کمپنی کرے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔اجلاس میں وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معلومات زندگی کی بحالی کا جائزہ لیا اور سڑکوں ،پلوں، بجلی کی فراہمی اوردیگرامدادی اقدامات کی بحالی پرکام تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔