turky-urdu-logo

پاکستان اور جاپان کا بڑا مالیاتی اقدام: پہلی بار ڈیجیٹل روپیہ متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے جاپان کے تعاون سے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل روپیہ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مالیاتی نظام کو مزید شفاف، محفوظ اور تیز بنانے کے لیے اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے۔اس ڈیجیٹل کرنسی کے اجرا سے نہ صرف بینکنگ سسٹم میں جدت آئے گی بلکہ عوام کو آن لائن اور موبائل ادائیگیوں میں آسانی، کاروباری لین دین میں تیزی اور نقدی پر انحصار کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کے فنانشل سیکٹر میں انقلابی تبدیلی آئے گی اور غیر رسمی معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں بھی مدد ملے گی۔

Read Previous

ترکیہ اور شام کا فوجی تعاون کا معاہدہ، شامی فوج کی تربیت اور کمانڈ سسٹم میں جدت پر اتفاق

Read Next

انقرہ میں پاکستان کا یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

Leave a Reply