turky-urdu-logo

پاکستان ترکیہ کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون اور تجارت کو بڑھانے کا خواہاں ہے، سفیر پاکستان

ترکیہ میں پاکستان کے سفیرڈاکٹر یوسف جنید کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکیہ  کے ساتھ ٹیکسٹائل، تعمیرات، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون اور تجارت کو بڑھانے کا خواہاں ہے اور آئندہ 3 سے4 سالوں میں تجارتی حجم کو موجودہ 1 بلین ڈالر سے بڑھا کر 5 بلین ڈالر تک لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئےسفیر پاکستان نے  2022 میں بدترین سیلاب کے دوران اپنے ملک کی مدد کرنے اور جموں و کشمیر کے معاملے پر سفارتی اور اخلاقی حمایت کرنے پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا جو کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک دیرینہ تنازع ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 5 جنوری 1949 کی قرارداد کے باوجود، دونوں ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ خطے کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے لیے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کرائیں۔

دوطرفہ تجارت

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ترکیہ کے اپنے آخری سفر کے دوران دونوں ممالک کے درمیان "اجتماعی تحقیق اور وسائل کی جمع” کی تجویز کو یاد کرتے ہوئے، سفیر  نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، دفاع، معیشت اور ترقی سمیت متعدد شعبوں میں تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو دفاع، ڈیجیٹلائیزیشن اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے۔

نہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ممکنہ شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک اجتماعی تحقیق اور وسائل کو جمع کر سکتے ہیں۔

سفیر کہ کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ہنر مند افرادی قوت اور قدرتی وسائل کی کثرت موجود  ہے جب کہ ترکیہ  کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے، دونوں ممالک مل کر  دنیا کے صف اول کے ٹیکسٹائل مینوفیکچررز بن سکتے ہیں۔

Read Previous

صدر ایردوان کی سلطنت عثمانیہ کے دور میں تعمیر کی گئی مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت

Read Next

ہم نے ترکیہ کو ہر شعبے میں صاحبِ حیثیت ملک بنا دیا ہے، صدرایردوان

Leave a Reply