
اسلام آباد/تہران —پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں غزہ کی صورتحال، اسرائیلی مظالم اور انسانی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب علی باقری کنی نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری، بچوں اور عورتوں سمیت ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت اور انسانی امداد کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے اور فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ مسلم امہ کو متحد ہو کر فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کرنی چاہیے۔رابطے کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور امت مسلمہ کے مشترکہ چیلنجز پر بھی بات چیت کی۔