پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کو شدید مالی نقصان سے دوچار کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایئر انڈیا کو اب تک 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا خسارہ ہو چکا ہے، جس پر کمپنی نے بھارتی حکومت سے مالی معاونت کی درخواست کردی ہے۔
ایئر انڈیا نے متبادل راستوں کے بڑھتے اخراجات اور طویل پروازوں کے باعث ہونے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے حکومت سے کہا ہے کہ چین کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت لی جائے تاکہ پروازوں کے وقت اور فیول کے اخراجات میں کمی آئے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فضائی راستے بحال نہ ہوئے تو نقصان مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جب کہ مسافروں کو بھی تاخیر اور زیادہ دورانیے والی پروازوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
