turky-urdu-logo

پاکستان ایمازون کی سیلر لسٹ میں شامل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے 10 سال سے نا ہو سکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہو گیا ہے۔

شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ٹیک جوس ڈاٹ پی کے کے مطابق امیزون پر پاکستانی اپنی تقومی تفصیلات کی مدد سے اکاونٹ بنا سکتے ہیں۔
اس فیصلے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔
اس معاملے پر بات چیت کرنے کے لیے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی طرف سے ویبنار بھی کیا گیا جس میں پاکستان کی مختلف کمپنیوں کے سینیر ایگزیکٹیوز نے حصہ لیا۔


Read Previous

امن معاہدے اور افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا کردار اہم ہے،امریکی صدر

Read Next

بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ، اموات میں ریکارڈ اضافہ

Leave a Reply