
ترک قونصل جنرل کراچی نے جامشورو ترک معارف سکول کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی۔
انکا کہنا تھا کہ یہاں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ ایک خوشحال مستقبل کو خوش آمدید کہہ سکیں۔
یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کروانے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
قبل ازیں ترک ایجنسی ٹکا نے طلباء کو اسکول جانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے صوبہ سندھ کے راشد آباد کیمپس آف ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کو ایک شٹل بس فراہم کی۔
یہ شٹل بس راشد آباد کیمپس میں منعقدہ تقریب میں سکول کو دی گئی۔ یہ بس سکول میں بچوں کی آمدو رفت کے لیے استعمال کی جائے گی۔
تقریب میں بچوں نے ترک ثقافت پر مبنی پرفارمنس بھی پیش کی۔