turky-urdu-logo

انقرہ : پاکستانی سفارتخانے میں جشن عید میلادالنبیؐ کی روحانی محفل

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں عیدمیلادلنبیؐ کی مناسبت سے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ۔

میلاد کی تقریب میں ترکی  میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کے اراکین ، پاکستان ایمبیسی اسکول انقرہ PEISG کے استاتذہ، طلباء اور سفارتحانے کے حکام  نے شرکت کی۔

پاکستانی سفیر  محمد سائرس سجاد قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ رواداری ، امن ، ہمدردی ، استقامت ، عاجزی ، ایمانداری اور سخاوت کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہم دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ سفیر  نے اس بات پر زور دیا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات پر  عمل کرنے سے ، انسانیت نجات حاصل کر سکتی ہے اور ان چیلنجز پر قابو پا سکتی ہے جن کا ہمیں آج سامنا ہے۔

PEISG کے ڈائریکٹر اسٹڈیز غالب رضا گیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی زندگی پوری انسانیت کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اے بی اشرف نے  حضورکی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا (سیرت النبیؐ)۔

پاکستان کمیونٹی کے ممبران اور PEISG کے طلباء نے نعتیں پڑھی اور قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔

Read Previous

پاکستان بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Read Next

بنگادیش میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے، 6 افراد ہلاک درجنوں زخمی

Leave a Reply