یورپی یونین نے پاکستان کو تیسری دنیا کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔ جو یورپی یونین کے مالیاتی نظام کے لیے اہم خطرات کا باعث ہیں۔یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے بہتر ہونے کی امید ہے۔ پاکستانیوں پر اب یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔
پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ کے تکنیکی ایشوز کو حل کرنے میں کی گئی کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ انسداد منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد میں تکنیکی مسائل پر قابو پانے میں پاکستان کی کارکردگی کو تسلیم کرتا ہے، یہ فیصلہ برطانیہ کے نومبر 2022 میں پاکستان کو اس طرح کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کے بعد آیا ہے۔
خیال رہے کہ 2018 میں پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا
