turky-urdu-logo

ترکی، آذربائیجان اور دیگر ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب

یوم پاکستان دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں جوش وجذبے سے منایا گیا جس میں قرارداد پاکستان پر روشنی ڈالنے کے علاوہ صدر و وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کرسنائے گئے۔

ترکی میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ پاکستان کی خصوصی تقریب کا انعقاد سفیرِ پاکستان سائرس سجاد قاضی نے پرچم کشائی کی اور تقریب سے خطاب کیا۔

استنبول میں پاکستان قونصل خانے میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قاری سید صداقت علی  نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔

افغانستان کے دالحکومت کابل میں ہاکستان کے سفارتحانے میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کابل میں ایمبیسی ممبران اور افغانستان میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں نے تقریب کو رونق بخشی۔ آخر میں پاکستانی پرچم کشائی بھی کی گئی۔

 

علاوہ ازیں جن شہروں میں یوم پاکستان منایا گیا اس میں نئی دہلی پیرس، ماسکو، قاہرہ، صوفیہ کے علاوہ دیگر شہر شامل ہیں، پاکستانی سفارتخانوں میں خصوصی رنگا رنگ تقاریب منعقد کی گئیں جہاں پاکستانی قومی ترانے پڑھے گئےاور تقاریب میں مقیم پاکستانی شہریوں نے شرکت کی۔

Read Previous

بھارت پر معاشی پابندیاں عائد کی جائیں،صدر آزاد کشمیر کا او آئی سی سے مطالبہ

Read Next

سعودی عرب: مسجد الحرام، مسجد نبوی میں 2 سال بعد اعتکاف کی اجازت

Leave a Reply