turky-urdu-logo

تئیس مارچ یوم پاکستان آج ملی و قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

آج 23 مارچ یوم ہاکستان ملی و قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں دن کے آغاز پر 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

یوم پاکستان پر لاہور میں شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال کے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل ندیم اختر خان تھے۔ گارڈز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گاڑڈ اف آنر پیش کیا۔ ایئر وائس مارشل ندیم اختر خان نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔

یوم پاکستان کی اسلام آباد میں ہونے والی خصوصی ملٹری پریڈ بارش کے باعث منسوخ کر دی گئی جو اب 25 مارچ کو ہو گی۔ تینوں مسلح افواج کے فوجی دستے اس پریڈ میں حصہ لیں گے۔

ترک فضائیہ کو خصوصی فوجی دستہ بھی پریڈ میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ "سولو ترک” نامی یہ دستہ 25 مارچ کو ہونے والی پریڈ میں فضا میں خصوصی کرتب دکھائے گا۔

پاکستان میں 23 مارچ کو یوم پاکستان منایا جاتا ہے۔ 23 مارچ 1940 میں لاہور کے منٹو پارک میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ یہی قرارداد پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی اور مسلمانان ہند نے 7 سال کی جدوجہد کے بعد بالآخر اپنے لئے ایک علیحدہ اور آزاد وطن حاصل کیا۔

Read Previous

خواتین حقوق کے استنبول کنونشن سے دستبرداری، ترک اپوزیشن کا عدالت جانے کا اعلان

Read Next

ورلڈ گرینڈ پرکس:ترک کھلاڑی 8 میڈل جیتنے میں کامیاب

Leave a Reply