turky-urdu-logo

ایشیا کپ 2025: بابر اعظم اور محمد رضوان اسکواڈ سے باہر، ریٹائرمنٹ کے مشورے زیرِ غور

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو حالیہ مہینوں میں فارم اور فٹنس کے مسائل کا سامنا رہا، جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ حکام اور سلیکشن کمیٹی نے بابر اور رضوان کو ریٹائرمنٹ پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ عزت کے ساتھ کرکٹ سے رخصت لے سکیں۔ دونوں کھلاڑی گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان کرکٹ کا اہم حصہ رہے ہیں اور متعدد یادگار فتوحات میں نمایاں کردار ادا کیا۔قومی ٹیم کے نئے کپتان اور مینجمنٹ کا مؤقف ہے کہ ٹیم میں نئی توانائی لانے کے لیے نوجوان کرکٹرز پر انحصار ضروری ہے۔ تاہم، مداحوں کی ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو اسکواڈ سے باہر کرنے کے فیصلے پر سخت ناراضی کا اظہار کر رہی ہے۔

Read Previous

ترکیہ کی عوامی فلاحی تنظیم ٹکا کی خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد

Read Next

پاک فضائیہ سیلاب متاثرین کی خدمت میں پیش پیش

Leave a Reply