turky-urdu-logo

انقرہ: ترک شخصیات کے لئے پاکستانی سول ایوارڈز کی تقریب

انقرہ: پاکستان ہاوس  میں  صدر پاکستان کی جانب سے  سول ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ صدر پاکستان نے انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو زبان و ادب کی چیئرپرسن اور سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اسومان بیلن اوزکان کو  "ستارہ امتیاز”  جبکہ ازمیر میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل جاہت یاسر ایرن کو "ستارہ پاکستان”  سے نوازا۔

یہ ایوارڈ ترک معززین کو پاکستان کے لیے ان کی نمایاں خدمات اور پاک ترک تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان سول ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو اس بہترین اعزاز پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کے لیے ان کی گراں قدر خدمات اور پاک ترک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔ پاکستانی سفیر  ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ پاکستان کے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہبی، ثقافتی، لسانی اور روحانی ورثے میں جڑے ہوئے ہیں اور  پاک ترک رشتہ  دونوں جانب سے مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے پروان چڑھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے مزید مضبوط کریں  ۔

پروفیسر ڈاکٹر اسومان اوزکان کا شمار ترکیہ میں اردو زبان کے سرکردہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ اردو زبان و ادب کے شعبہ کی چیئرپرسن اور سربراہ کی حیثیت سے، انہوں نے انڈرگریجویٹ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں اردو زبان کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے پاکستان، ترکیہ ،جاپان اور ڈنمارک میں اردو زبان پر متعدد سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ’اردو نثر‘ بھی تصنیف کی ہے، انقرہ یونیورسٹی میں اردو زبان و ادب کے شعبہ جات میں نصابی کتاب کے طور پر پڑھائی جاتی ہے۔ ترکیہ میں اردو زبان کے لیے پروفیسر اسومان اوزکان  کی علمی شراکت نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پہلے سے مضبوط ثقافتی اور لسانی زبردست کردار ادا کیا ہے۔ وہ ترکیہ میں پاکستان کی ثقافتی سفیر کے طورجانی پہچانی جاتی ہے۔

جاہت یاسر ایرن  گزشتہ 25 سالوں سے ازمیر میں پاکستان کے اعزازی قونصل کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں۔ خود ایک کامیاب بزنس مین ہونے کے باعث انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کی کاروباری برادریوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کوششوں سے ازمیر کے تاریخی میلے کے میدان میں واقع ایک پویلین کو ‘پاکستان پویلین’ کے نام سے محفوظ کیا گیا اور ازمیر میونسپلٹی نے ایک نئے بلیوارڈ کو ‘پاکستان بلیوارڈ’ کا نام دیا ہے۔ وہ ازمیر میں پاکستان کے قونصل جنرل کے طور کام کر رہے ہیں اور پاکستان ترک دوستی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تقریب میں گورنر انقرہ  سمیت ترک معززین، ممتاز کاروباری شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے  بھی شرکت کی۔

Read Previous

ترکیہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائے گا،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ نہ صرف زلزلے کے زخموں کو مندمل کررہا ہے، بلکہ جامع منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply