اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنا قابل اعتماد اتحادی تصور کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔ وہ اسلام آباد میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وانگ یی نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے اور آنے والے وقت میں اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون سمجھتا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سمیت سی پیک منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں علاقائی امن و سلامتی، اقتصادی شراکت داری اور عوامی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا۔
