turky-urdu-logo

پاکستان چین کی اولین ترجیح ہے، مضبوط اور ہمہ وقتی شراکت دار ہے: چینی وزیر خارجہ

بیجنگ —چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو چین کی خارجہ پالیسی میں "اولین ترجیح” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک قابل اعتماد، مضبوط دوست اور ہمہ وقتی شراکت دار ہے، جس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا بیجنگ کا مستقل عزم ہے۔اپنے بیان میں وانگ یی نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے، اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے دونوں ممالک کی شراکت داری انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف چین کے "آئرن برادر” کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ سی پیک جیسے میگا پراجیکٹس اس دوستی کی پائیداری کا ثبوت ہیں۔وانگ یی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا، چاہے وہ قدرتی آفات ہوں یا عالمی چیلنجز۔ ان کے مطابق، دونوں ممالک کی قیادتوں کے درمیان مسلسل رابطہ اور اعتماد، باہمی تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔چینی وزیر خارجہ کے یہ بیانات ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب خطے میں سفارتی اور اقتصادی تعلقات تیزی سے نئی جہتیں اختیار کر رہے ہیں۔

Read Previous

ترکیہ میں یومِ استحصالِ کشمیر پر سیمینار، مسئلہ کشمیر پر اصولی مؤقف کی بازگشت

Read Next

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم پر شدید تشویش کا اظہار

Leave a Reply