turky-urdu-logo

ترکیہ جمہوریہ کے 101 سال مکمل، پاکستان کے 3 بڑے شہروں میں جشن کا سماں

ترکیہ جمہوریہ کے 101 سال مکمل ہونے پر پاکستان میں سرکاری سطح پر جشن کا اہتمام کیا گیا۔ ترکیہ جمہوریہ کے قومی دِن کی 101ویں سالگرہ پر پاکستان کے شہر لاہور میں مینارِ پاکستان سُرخ روشنیوں سے روشن کیا گیا، جو ترکیہ کے جھنڈے کی علامت ہیں، جبکہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ  میں بھی ترکیہ کے پرچم میں لپیٹا گیا۔

اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانے میں تقریب ہوئی جِس میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی دعوت پر  نائب وزیرِ اعظم پاکستان اسحاق ڈار تشریف لائے، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر اہم شخصیات بھی مدعو تھیں۔

نائب وزیرِ اعظم پاکستان اسحاق ڈار نے ترکیہ کی 101 سالہ جمہوری جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں پاکستان میں ترکیہ کے نئے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے 101 ویں جمہوریہ ترکیہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی  کے تین مقامات کو  سُرخ رنگ میں رنگا گیا ۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے شاندار لائٹنگ اور آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔

 ترکیہ کے قونصل خانے کی جانب سے  قونصلر جنرل کراچی جمال سانگھو کی دعوت پر منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی  تشریف لائے اور ترکیہ جمہوریہ کی 101 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

ترکیہ یومِ جمہوریہ کے 101 سال مکمل ہونے پر لاہور میں بھی تقریب ہوئی ۔ ترک قونصلر جنرل لاہور علی ارباش کی دعوت پر  وزیرِ خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

Read Previous

وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہ قطر، امیرِ قطر اور وزیرِ اعظم قطر سے ملاقات

Read Next

بیلجیم میں 90٪ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے،یورپی یونین  ایجنسی برائے بنیادی حقوق کی رپورٹ

Leave a Reply