بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے عالمی ڈالر بانڈز مارکیٹ میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے ایشیائی ممالک کو منافع کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ڈالر بانڈز اس وقت ایشیا میں سب سے زیادہ منافع دینے والے ثابت ہو رہے ہیں، جس نے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے۔ مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کے بانڈز کی مضبوط کارکردگی اس بات کا اشارہ ہے کہ سرمایہ کار ملک کی معاشی سمت اور اصلاحاتی اقدامات کو مثبت نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔
پاکستان کی بانڈ مارکیٹ میں یہ تیز بہتری مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کے امکانات کو بڑھا رہی ہے، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے اس رجحان کو پاکستان کی معاشی استحکام کی طرف پیش قدمی قرار دے رہے ہیں۔
