turky-urdu-logo

پاکستان امریکہ – ایران جنگ بندی کروا کر امن کا معمار بن گیا ہے، علی شاہین

ترکیہ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ترک رکنِ پارلیمنٹ علی شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی مضبوط علاقائی اور عالمی سفارتی حیثیت کے باعث امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں ایک مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، جو خطے اور عالمی امن کے لیے ایک نمایاں پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مشرقِ وسطیٰ، خلیج، جنوبی ایشیا اور عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے سرگرم رہا ہے، اور یہی مستقل پالیسی آج اس کی سفارتی کامیابیوں کی بنیاد بن رہی ہے۔ ان کے مطابق خلیجی اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں پاکستان کو حاصل اعتماد اور احترام اس کے کردار کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

علی شاہین نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے عالمی روابط اور مختلف رہنماؤں کے ساتھ تعلقات کو بھی اس پیش رفت میں اہم عنصر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ روابط سفارتی سطح پر پاکستان کی اثر انگیزی کو بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں اسلام آباد ایک اہم عالمی سفارتی مرکز کے طور پر ابھر سکتا ہے، جہاں تنازعات کے حل اور جنگ بندی معاہدوں کے لیے مذاکرات ممکن ہوں گے۔ ان کے مطابق پاکستان کا ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے ساتھ مل کر کام کرنا خطے میں ایک نئی سفارتی اور سیکیورٹی ساخت کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
انہوں امید ظاہر کی کہ پاکستان کی موجودہ قیادت کی رہنمائی میں یہ سفارتی پیش رفت نہ صرف مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی مثبت اور دیرپا نتائج پیدا کرے گی۔

Read Previous

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات، سیکیورٹی استحکام اور ثالثی عمل کو مضبوط بنانے پر اہم مشاورت

Read Next

وزیراعظم شہباز شریف سے ترک آئینی عدالت کے سربراہ قادراوزکایا کی ملاقات، پاکستان–ترکیہ عدالتی تعاون میں اہم پیش رفت

Leave a Reply