turky-urdu-logo

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار فتح، دوسرا میچ بھی اپنے نام کر لیا

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اعصاب شکن معرکے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی روشن کر لی ہیں۔

حارث رؤف سمیت پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو رنز بنانے سے باز رکھا اور کیویز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکے۔

حارث رؤف نے 22 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کو پہلے میچ میں باآسانی 10وکٹوں سے شکست دینے والی پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 69 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار ہو گئی تھی جبکہ عماد وسیم جب آؤٹ ہوئے تو پاکستان کو فتح کے لیے مزید 48 رنز درکار تھے۔

لیکن اس موقع پر آصف علی اور شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 8 گیندوں قبل ہی ہدف تک رسائی دلا دی۔

پاکستان کی اس فتح پر سابق کرکٹرز، سیاستدان اور شائقین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کو اس عمدہ کارکردگی پر مبارکباد دی۔

 

Read Previous

بھارتی زیر تسلط کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

Read Next

پاکستان اور چین نے عالمی برادری سے افغان عوام کی مدد کی اپیل کردی

Leave a Reply