پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 13 سال بعد فضائی رابطے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزارتِ ہوابازی کے مطابق کراچی–ڈھاکا روٹ پر پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی ائیرلائن دونوں کی پروازیں چلیں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست سفر ایک بار پھر ممکن ہو جائے گا۔
روٹ کی بحالی کو ایک اہم سفارتی اور اقتصادی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے:
دوطرفہ تجارت میں اضافہ
لیبر موومنٹ میں آسانی
کارگو ٹرانسپورٹ کی تیز تر سہولت
اور مسافر ٹریفک میں نمایاں بہتری
متوقع ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی–ڈھاکا روٹ کی بحالی نہ صرف کاروباری طبقے کے لیے فائدہ مند ہوگی بلکہ دونوں ممالک کے عوامی روابط اور علاقائی تعاون کو بھی مضبوط کرے گی۔
