turky-urdu-logo

پاکستان اور بنگلہ دیش — دو ملک، ایک قوم: ڈاکٹر انیس الزمان کا کراچی میں اظہار خیال






کراچی:
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر انیس الزمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش تاریخ، ثقافت اور جدوجہد کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "پاکستان بنگلہ دیش — دو ملک، ایک قوم” محض ایک نعرہ نہیں بلکہ دونوں ملکوں کی مشترکہ تاریخ اور جذبات کی عکاسی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی بنیادوں میں ڈھاکا کا اہم کردار ہے، مسلم لیگ کی تشکیل بھی وہیں ہوئی، اس لیے پاکستان پر بنگلہ دیش کا مضبوط تاریخی اور سیاسی کلیم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کراچی میں مزارِ قائد پر بنگلہ زبان میں تحریر دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی، جس سے دونوں قوموں کے اٹوٹ رشتے کی یاد تازہ ہو گئی۔


ڈاکٹر انیس الزمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کاروبار کو آسان بنانے، فری ٹریڈ اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مشترکہ معیشتی امکانات اور دوطرفہ تجارت کے وسیع مواقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط معاشی تعاون خطے کے استحکام اور خوشحالی کا ضامن ہوگا۔


انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بنگلہ دیش مستقبل میں باہمی احترام اور بھروسے کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور نئی راہیں کھولیں گے۔

Read Previous

ترکیہ کے کمرشل اتاشی کا گجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ — پاک–ترکیہ تجارتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Read Next

ترکیہ عالمی فضائی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے، اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ

Leave a Reply