turky-urdu-logo

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں پیش رفت — کراچی اور چٹاگانگ کے درمیان شپنگ روٹ کا آغاز، فضائی رابطوں کی بحالی جلد






ڈھاکہ:
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کراچی اور چٹاگانگ کے درمیان دو طرفہ شپنگ روٹ باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جب کہ ڈھاکہ–کراچی فضائی روٹ بھی آئندہ چند ماہ میں بحال کر دیا جائے گا۔


یہ فیصلہ پاکستان کے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان ڈھاکہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔


ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارتی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں استحکام، رابطوں کے فروغ اور عوامی سطح پر تعلقات کی مضبوطی کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔


Read Previous

چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین تیار کر لی — 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی مقناطیسی ٹرین متعارف

Read Next

بین الاقوامی امن فورس میں پاکستانی فوج کی شمولیت کا امکان — ٹائمز آف اسرائیل

Leave a Reply