turky-urdu-logo

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پی آئی اے کی براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ





کراچی — پاکستان اور بنگلہ دیش نے فضائی رابطوں کو بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) جلد ہی ڈھاکہ کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کرے گی۔


پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں قومی ایئرلائن کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان سفری سہولتوں کو بہتر بنانے اور تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔


حکام کے مطابق پی آئی اے کی ڈھاکہ کے لیے پروازوں کی بحالی نہ صرف تجارتی اور سیاحتی روابط کو مضبوط کرے گی بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئی راہیں کھلیں گی اور دونوں ملکوں کے مسافروں کو سفری مشکلات میں نمایاں کمی ہوگی۔


Read Previous

وزیر اعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب — "پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا”

Read Next

صدر پیوٹن: پاکستان روس کا ترجیحی شراکت دار، خطے میں استحکام کے لیے کلیدی فریق — بھارتی تجزیہ کار کا اعتراف

Leave a Reply