
اسلام آباد/ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک نے ایک تاریخی معاہدے کے تحت فیصلہ کیا ہے کہ اب سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے شہری بغیر ویزے کے ایک دوسرے کے ملک کا سفر کر سکیں گے۔یہ سہولت 1971 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستانی حکام کو حاصل ہو گی، جسے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور اعتماد سازی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔سفارتی حلقوں کے مطابق یہ اقدام نہ صرف باہمی روابط کو فروغ دے گا بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو ایک نئی جہت بھی فراہم کرے گا