turky-urdu-logo

تاریخی پیش رفت: 30 سال بعد پاکستانی وزیر خارجہ کا بنگلہ دیش کا دورہ

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23 اگست کو بنگلہ دیش کا اہم دورہ کریں گے، جو گزشتہ تین دہائیوں میں کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک بڑی اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈھاکا میں اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب سمیت اعلیٰ حکومتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام اور باہمی مفاد کے عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں جمی برف پگھلانے اور ایک نئے دور کے آغاز کی جانب اہم قدم ہوگا۔ دونوں ممالک اس موقع کو اقتصادی تعاون، تجارتی روابط میں اضافے اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے استعمال کرنے کے خواہاں ہیں۔وزیر خارجہ کے اس دورے سے یہ بھی امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں گے اور خطے میں مثبت سفارت کاری کا نیا باب رقم ہوگا۔

Read Previous

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی اوریونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل طوقار کی اسلام آباد میں اہم ملاقات

Read Next

بلوچستان میں ترقیاتی تعاون کے فروغ پر بات چیت — صالحہ تونا کی سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج سے ملاقات

Leave a Reply