turky-urdu-logo

پاک فوج کے دستوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کی مشق ”مشترکہ منزل۔2021“ میں حصہ لیا

پاک فوج کے دستوں نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کوشان ٹریننگ بیس میں منعقدہ کثیر القومی اقوام متحدہ کے امن مشن کی مشق ”مشترکہ منزل۔2021“ میں حصہ لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے ہفتہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ، چین ، منگولیا اور تھائی لینڈ کے فوجی دستے اس کثیر القومی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس مشق میں مختلف مشنوں میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے انجام دی جانے والی کارروائیوں کی تربیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تمام شرکا نے پاکستانی دستے کی شرکت ، ان کی مہارتوں کے معیار اور اقوام متحدہ کے امن مشن کی کارروائیوں میں پاکستان کی بڑے پیمانے پر شمولیت کو بھرپور سراہا۔

Read Previous

مائیکرو سافٹ اکاؤنٹس میں اب پاسورڈ کے بغیر بھی سائن ان کیا جاسکتا ہے

Read Next

سعودیہ اور امریکہ میں اختلافات

Leave a Reply