turky-urdu-logo

ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے اُن کی سرکوبی کریں گے پاکستان آرمی چیف کا یومِ دفاع کی خصوصی تقریب سے خطاب

6 ستمبر کو پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں یومِ دفاع کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جِس میں وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی کی۔ تقریب میں صدرِ پاکستان  سمیت اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت نے شرکت کی۔وزیرِ اعظم  پاکستان نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہدا کی یادگار پر پھول رکھے ۔ تقریب میں شہداء کی فیمیلیز نے بھی شرکت کی۔

یومِ دفاع پاکستان اور یومِ شہداء کے حوالے سے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان آرمی چیف   کا کہنا تھا کہ ” پاکستانی قوم ایک جری اور بہادر قوم ہے ، قوم کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔” انہوں نے اپنے خطاب میں شہداء اور ان کی فیمیلیز کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملک کے دفاع کے حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف پاکستان نے کہا کہ ” قربانیوں کا سلسلہ دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ آج بھی جاری ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ” سیاسی اختلافات  کو نفرتوں میں تبدیل نہ ہونے دیں، ملک دُشمن عناصر کو جہاں بھی پائیں گے اُن کی سرکوبی کریں گے۔”

Read Previous

دُنیا ترکیہ کی دفاعی مصنوعات میں دلچسپی لے رہی ہے، چئیرمین ٹیکنوفیسٹ بورڈ سلجوق بیرکتار

Read Next

The Challenges of Dating a Stranger

Leave a Reply