turky-urdu-logo

پاکستان میں کورونا ویکسین نا لگوانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پرغور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کےدفاتر اور ریسٹورینٹس میں داخلوں پرپابندی کی تجویز ہے جب کہ ایسے افراد کی موبائل سمز بھی بلاک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے لیے یہ تجاویز وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی جس میں وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

Read Previous

امریکی بحریہ کے جہاز کا پاکستان کا دورہ اور پاک بحریہ کے ساتھ بحری مشقوں کا انعقاد

Read Next

مختلف ممالک میں سوشل میڈیا ایپس کی سروسز غیر متوقع طور پر ڈاون

Leave a Reply