turky-urdu-logo

پاکستان اور ترکی مشترکہ طور پر جدید ترین لڑاکا طیارے تیار کریں گے

حکومت پاکستان  نے باضابطہ طور پر نیکسٹ جنریشن فائٹر ایئر کرافٹ پروگرام (NGFA) کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے پروجیکٹ AZM کے تحت ترکی کے  T-FX پروگرام کے ساتھ ضم کر دیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت دونوں ممالک ایروٹیکنالوجی کے شعبہ میں مشترکہ پروگرام مرتب کریں گے جس کا مقصد پاکستان اور ترکی کے ائیرو ناٹیکل شعبے کو تقویت دینا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے ہی ایروناٹیکل کے شعبہ میں جے ایف 17 فائٹر جیٹ کا حامل ملک ہے جو دنیا میں اپنی بے پناہ جنگی خصوصیات کے باعث اہمیت کا حامل ملک ہے ۔

اس سلسلے میں آئندہ جدید ترین جنگی طیارے مشترکہ کوششوں سے تیار کئے جائیں گے جو ائیر فورس کی جدید ضروریات کو پورا کرنے کا اہم زریعہ ہو ں گے اور دفاع کو مضبوط کرنے میں معاون کا کردار ادا کریں گے۔

Read Previous

14 ممالک کے سفراء کی بیگمات کی تنظیم نے اسلام آباد کے ایک اسکول کو مالی مدد فراہم کی

Read Next

ترک ہلال احمر مشکل کی اس گھڑی میں امدادی سامان یوکرین پہنچانے میں مصروف

Leave a Reply