turky-urdu-logo

پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کا آتشزدگی کے شکار ہوٹل کا دورہ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر، ڈاکٹر یوسف جنید نے آج صوبہ، بولو کا دورہ کیا اور آتشزدگی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر یوسف نے وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے تعزیت پیش کی اور اس افسوسناک واقعے میں ضائع ہونے والی قیمتی جانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ، پاکستان اور ترکیہ کی ایک شاندار تاریخ ہے جس میں دونوں ممالک نے ہر صورت میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم خوشی و غم آپس میں بانٹتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ، پوری پاکستانی قوم اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔
AFADکوآرڈینیشن سینٹر کے دورے کے دوران،AFAD کے صدر، گورنر اوکے میمس نے ڈاکٹر جنید کو واقعے اور صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ گورنر اوکے میمس نے غم کی اس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستانی سفیر اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔

Read Previous

ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی حادثے پر عالمی رہنماوں کا اظہار افسوس

Read Next

غزہ جنگ کے دوران مائیکروسافٹ نے اسرائیلی فوج کو اپنے سروسز فراہم کئے

Leave a Reply