
ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے ڈی 8 کی 24 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منقعد کردہ تقریب میں شرکت کی۔
دارالحکومت انقرہ میں منعقد کر دہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ڈی 8 کے منصوبوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کے تعاون کو سراہا ۔
اقتصادی تعاون تنظیم ڈی 8 آٹھ ممالک پر مشتعمل ایک تنظیم ہے ۔ اس تنظیم کا مقصد ان ممالک میں ترقیاتی منصوبوں اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔