turky-urdu-logo

پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول مذاکرات اختتام پذیر، جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق

استنبول میں جاری مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ہیں، جس کے بعد دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق افغانستان، پاکستان، ترکیہ اور قطر نے دوحہ میں طے شدہ جنگ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ روز مذاکرات کیے، جس کے اختتام پر تمام فریقین نے اس جنگ بندی کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار پر 6 نومبر کو استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس میں بات چیت کی جائے گی۔ اس دوران ایک نگرانی اور تصدیقی میکنزم بھی قائم کیا جائے گا، جو امن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنے والے فریق پر سزائیں بھی عائد کرے گا۔

ثالث ممالک ترکیہ اور قطر نے دونوں فریقین کی فعال شراکت کو سراہا اور پائیدار امن اور استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات اور ثالثی کا یہ عمل خطے میں دیرپا امن کی کوششوں کا حصہ ہے اور تمام فریقین نے باہمی اعتماد قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا

Read Previous

لاہور کے گورنر ہاؤس میں ترکیہ کا یومِ جمہوریہ — پاکستان-ترکیہ دوستی کا شاندار جشن، پرچم کشائی اور ثقافتی رنگوں کی برسات

Read Next

پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کی نئی امید—ترکیہ کا برادرانہ کردار

Leave a Reply